ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج لوگوں کو بینک، اے ٹی ایم اور دیگر غیر محفوظ مقامات پر بھیڑ جمع کرنے پراعتراض ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ کوویڈ 19 کے موثر کنٹینمنٹ کے بینک کے داخلی دروازے کے ہینڈل ، داخلی دروازے کے پردے کی صفائی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا جیسے پہلے سے ہی سرکاری دفاتر میں ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کردیئے گئے ہیں اور لوگوں کو اس وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں باقاعدگی سے حساس بنایا جارہا ہے۔
کمشنر موصوف نے مزید کہا کہ' لوگوں کو بار بار ہینڈ سینیائٹرز، صابن کا استعمال کرنا چاہئے، اجتماعات اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہئے۔