اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: شہتوت کے درخت کاٹنے کے لیے ہدایت نامہ جاری - ترال کے مشہور سپورٹس اسٹیڈیم بجہ ونی

ترال کے مشہور اسپورٹس اسٹیڈیم بجہ ونی میں شہتوت کے درخت کاٹنے کے حوالے سے انتظامیہ نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس پر ترال میں عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے.

ترال: توت کے درخت کاٹنے کے لیے ہدایت نامہ جاری
ترال: توت کے درخت کاٹنے کے لیے ہدایت نامہ جاری

By

Published : Jun 11, 2020, 10:37 PM IST

مقامی لوگوں کے مطابق علاقے کے اس واحد اسٹیڈیم میں شہتوت کے درحتوں کی موجودگی کھلاڑیوں کے لیے سخت پریشانی کا باعث تھا اور اب کھلاڑی اس پہل کو دیر آید درست آید کے مصداق بتا رہے ہیں۔ تاہم چند شہریوں نے اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

ترال: توت کے درخت کاٹنے کے لیے ہدایت نامہ جاری

ایک مقامی شہری بشیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'جب تک حکمنامہ پر عمل درآمد نہیں ہوتا تب تک وہ زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔'

اسٹیڈیم کے انچارج محمد اکرم نے کہا کہ 'لمبے عرصے کے انتظار کے بعد شہتوت کے درختوں کو کاٹنے کے احکامات دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے تمام لوگ اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس اسٹیڈیم کے بیچوں بیچ ان درختوں سے کئی بار کھلاڈی بھی زخمی ہو گئے ہیں۔'

واضح رہے کہ سوا لاکھ آبادی کے لیے سال 1988 میں یہ اسٹیڈیم بنایا گیا تھا۔ یہ اسٹیڈیم زبوں حالی کا شکار تھا تاہم گزشتہ کئی برسوں سے اب اسٹیڈیم میں بہتری آ رہی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details