پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پامپور میں واقع گورنمنٹ بوائز ہائر سکنڈری اسکول میں محکمہ تعلیم کی جانب سے جسمانی اور ذہنی طور پر معذور طلبا و طالبات کے درمیان مختلف اقسام کے آلات تقسیم کئے گئے۔ اس پروگرام کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سماگرا شکشا، جموں و کشمیر نے مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (ALIMCO) کے تعاون سے کیا تھا۔
اس موقع پر زونل ایجوکیشن آفسر پانپور عبدالرشید، پرنسپل باٸز ہاٸر سکنڑر اسکول پانپور محمد امین اور دیگر افسران موجود تھے۔پروگرام کے دوران، 65 مختلف معذور بچوں کو ضرورت کے مطابق متعلقہ ایڈز اور آلات فراہم کیے گئے جن کا پہلے سے منعقد کیے گئے تشخیصی کیمپوں میں ALIMCO کے پیشہ ور افراد اور ماہرین کی ٹیم نے پہلے ہی اندازہ کیا تھا۔