عام لوگوں میں مفت ماسک تقسیمِ - احمد رینہ نے میڈیا سے گفتگو
ایڈشنل ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ کی ہدایات پر ترال میں محکمہ دہی ترقی کے ملازمین نے آج عام لوگوں میں مفت ماسک تقسیمِ کیے۔
عام لوگوں میں مفت ماسک تقسیمِ
By
Published : May 11, 2020, 11:31 PM IST
اس سلسلے میں ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ترال ڈاکٹر پرمروز بشیر کے ہمراہ آفس کے باہر سینکڑوں خواتین میں مفت ماسک تقسیمِ کیے۔
عام لوگوں میں مفت ماسک تقسیمِ
ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ماسک پہننا ضروری بن گیا ہے اور عام لوگوں کو یہ عادت ڈالنی چاہیے تاکہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو قابو میں کیا جا سکے۔