اردو

urdu

ETV Bharat / state

چند گھروں میں مفت اشیائے خوردنی کٹس تقسیم کیے گئے

جنوبی کشمیر کے کولگام کے شیخ محلے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے تحصیل آفس کے باہر دھرنا دیا۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔

By

Published : Apr 20, 2020, 9:57 PM IST

چند گھروں میں مفت اشائے خردنی کٹس تقسیم
چند گھروں میں مفت اشائے خردنی کٹس تقسیم

جنوبی کشمیر کے کولگام کے شیخ محلے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے تحصیل آفس کے باہر دھرنا دیا۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔

چند گھروں میں مفت اشائے خردنی کٹس تقسیم

انہوں نے کہا کہ کورونا وئرس کے خدشات کے پیش نظر لاک ڈون ہونے کی وجہ سے ان کے اہلخانہ فاقہ کشی کرنے کے لیے مجبور ہیں۔

ان کے مطابق ضلع انتظامیہ نے چند گھروں میں ہی مفت اشیائے خوردنی کٹس تقسیم کیے جس کی وجہ سے کچھ اہلخانہ فاقہ کشی کر رہے ہیں۔

احتجاجوں نے ضلع انتظامیہ کولگام سے اپیل کی کہ وہ مدد کے لیے سامنے آئے۔

اُدھر تحصیلدار کولگام علی محمد کے مطابق مُفت اشیائے خوردنی پہلے ضلع کے ریڈ زون علاقوں میں ترجیحی بنیاد پر دی جارہی ہے اور احتجاجوں کے محلے میں جا کر ہم نے کئی گھروں میں مفت کٹس تقسیم کیے لیکن ضلع میں غریبی کی سطح سے نیچے گزر بسر کرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہیں لیکن چند ہی دنوں میں ایسے افراد خانہ کے لیے بھی ریلیف واگزار کیا جائے گی جو پہلے زمرے میں نہیں آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details