مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں گزشتہ کئی برسوں سے اندرونی سڑکوں کی حالت بہت خراب ہے اور ان کی طرف انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دیتا ہے-
سڑکوں کی خستہ حالی کے سبب عوام پریشان ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کئی مقامی باشندگان کا کہنا تھا کہ 'انہوں نے کئی دفعہ پیش کردہ مسائل انتظامیہ کے نوٹس میں لایا تاہم، ابھی تک کوئی موثر نتیجہ نظر نہیں آیا '۔
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ 'علاقے کے کچھ با اثر ٹھیکیدار سفارشی بنیادوں پر دفاتر میں تعمیری کاموں کو منظور کرواتے ہیں اور بعد میں مناسب طریقے سے کام نہیں کرتے ہیں'-
انہوں نے بتایا کہ' تعمیراتی کاموں کے لیے پیسہ تو آتا ہے لیکن ٹھیکیدار اس پیسے کو صحیح معنوں میں استعمال نہیں کرتے جس کی وجہ سے کوئی کام مکمل نہیں ہوتا ہے'-
ادھر سڑکوں کی خستہ حالت کی وجہ سے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے-
ای ٹی وی بھارت نے جب یہ مسئلہ بلاڈک ڈیولاپمنٹ آفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاست میں چلے آرہے نا مسائد حالات اور اس کے بعد شدید برفباری کی وجہ سے کئی تعمیراتی کام رکے پڑے ہیں'۔
انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ 'ہاکبارہ علاقے میں اندرونی سڑکوں پر کام شروع کیا جائے گا اور وہ پر امید ہے کہ مذکورہ علاقے کے لوگوں کو ان مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا'۔