سرینگر(جموں و کشمیر) : مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کی راجدھانی سرینگر کے لالہ رخ ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر یادلا نے این آئی ٹی سرینگر کے تعلیمی شعبے میں کنٹربیوشن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اپنے قیام سے لیکر اب تک علاقے میں تعلیمی انقلاب لانے میں ایک اہم کردار نبھاتا آرہا ہے۔ بھارت کی تین اہم این ائی ٹی میں سے ایک سرینگر کا سینٹر ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ این آئی ٹی سرینگر اپنی 63 برس کی تکنیکی تعلیم کی وراثت کو برقرار رکھتے ہوئے این ای پی 2020 کے نفاذ میں پیش پیش رہا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ شروعات میں پالیسی کے نفاذ میں تھوڑی مشکلات تو آئی لیکن اب کافی آسان ہوگیا ہے ۔ طلباء کو بھی فائدہ پوچھ رہا ہے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران ادارے نے آنلاین کورسز بھی شروع کیا۔تکنیکی ڈسکشنز بھی۔ ان میں ادارے کے طالب علم اور دیگر کالجوں کے طلباء بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ طلباء کے ایک ساتھ آنے سے اُن کا exposure بڑے گا اور وہ روزگار کے بہتر وسائل حاصل کر کے قومی ترقی میں اہم کردار نبھا سکتے ہے۔