ضلعے میں بیشتر لوگ میوے کی کاشتکاری سے منسلک ہیں وہیں زیادہ تر لوگوں کی آمدنی کا ذریعہ بھی باغات ہی ہیں۔
جموں و کشمیر: طوفان اور ژالہ باری کا قہر اس حوالے سے میوہ کاشتکار فاروق احمد نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ژالہ باری سے ہمارے فصل تباہ ہو چکے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اس کے لیے ہماری مدد کرے'۔
علاوہ ازیں ضلع کے مختلف علاقوں سے نقصانات کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
زمینداروں اور باغ مالکان کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ کاشتکاروں نے حکام سے نقصانات کا تخمینہ لگا کر معاونت کی اپیل کی ہے۔
وہیں آج اس سلسلے میں محکمہ باغبانی کے ڈاٸریکٹر اعجاز احمد نے بھی ضلع کے مختلف علاقوں کے دورے سے ژالہ باری کے نقصانات کا جاٸزہ لیا۔
انہوں نے زمینداروں اور باغات کے مالکان کو یقین دلایا کہ نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو معاوضہ دلایا جائے گا۔