گاندربل: ڈائریکٹر فشریز فاروق احمد ڈار نے آج نیشنل فش سیڈ فارم مانسبل گاندربل کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر کے ہمراہ جوائنٹ ڈائریکٹر فشریز ساؤتھ بھی تھے۔ چیف پروجیکٹ آفیسر نے ڈائریکٹر کو نیشنل فش سیڈ فارم کی اہمیت اور کلچر اور سیکٹر دونوں میں فش کلچر کے فروغ کے لئے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا گیا سال 2022-23 کے دوران کارپ فش فرائی کی تقریباً 40 لاکھ پیداوار حاصل کی گئی۔ ایکوا رینچنگ پروگرام کے تحت قدرتی آبی ذخائر میں بڑی تعداد میں مچھلی کے بیجوں کا ذخیرہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ کارپ فش فارمز کو بیجوں کا بہت سا ذخیرہ فراہم کیا ہے۔
ڈائریکٹر نے ٹراؤٹ فیڈ مل مانسبل کا بھی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر کو مل میں شروع کی گئی ٹراؤٹ فیڈ مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئی۔ واضح رہے کہ محکمہ فشریز کشمیر ہر گھر ہر گاوں میں مچھلی پالن کو لے کر بے روزگار نوجوانوں تک فارم لگانے کےلئے لون مہیا کرنے کی کوشش لگاتار کر رہا ہے، تاکہ پڑھے لکھے نوجوان روزگار سے جڑ کر آمدنی کر سکیں۔ اس دوران کشمیر فشریز کے ڈاریکٹر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہاں کے ملازمین کے کام کاج کو دیکھ کر کافی خوش ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ملازمین اسی طرح کام کرتے رہے تاکہ محکمہ فشریز کو بڑی کامیابی ملے گی۔