اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: سڑک کی خستہ حالی سے لوگ پریشان - وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں سڑکیں خستہ حال ہوچکی

وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں سڑکیں خستہ حال ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پلوامہ: سڑک کی خستہ حالی سے لوگ پریشان
پلوامہ: سڑک کی خستہ حالی سے لوگ پریشان

By

Published : Apr 25, 2020, 6:06 PM IST

ان سڑکوں میں بڑے بڑے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں بارشوں کا پانی جمع ہوتا ہے وہی دھوپ نکلنے پر ان سڑکوں سے گردوغبار بھی اٹھتا ہے جس کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔وادی کی سڑکیں محکمہ آر اینڈ بی یا پی ایس جی ایس وئی کے تحت تعمیر کی جاتی ہے جن کے پاس انجینئرز کی اچھی خاصی تعداد ہوتی ہے اور ان کی نگرانی میں ان سڑکوں کا کام ہوتا ہے۔

پلوامہ: سڑک کی خستہ حالی سے لوگ پریشان

تاہم ایک دو برس گزرنے کے بعد ہی یہ سڑکیں خستہ حال ہو جاتی ہیں جس سے صاف طور ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ کے انجینئرز کس قدر ان کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وہیں لوگ بھی سڑکوں کو خستہ حال کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ہیں۔ اس حوالےسے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے وہی بگ کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' دوسال قبل پلوامہ سے چوڈرہ تک جانے والے سڑک پر ابھی تک کام مکمل نہیں کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ بارش ہو یا دھوپ ان لوگوں اس سڑک سے گزرنا مشکل ہوتا ہے بارش میں ان گڑھوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے چلنے میں مشکلات ہوتی ہے وہیں دھوپ کھلنے پر ان سڑکوں سے گردوغبار بھی اٹھتا ہے جس کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سڑک کو قابل آمدروفت بنائے تاکہ لوگوں کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details