کشتواڑ :جموں وکشمیر کے بیشتر اضلاع میں سڑکوں کی حالت ابتر ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی باشندوں کی جانب سے انتظامیہ کی توجہ خستہ حال سڑکوں کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے لیکن متعلقہ محکمہ نے اس پر کبھی بھی توجہ نہیں دی۔ Dilapidated Road Irks Local Of Hullar
Worst conditions of Hullar Road خستہ حال سڑکوں سے پریشان مقامی باشندوں کے مطابق زلنہ سے ہولر سے لیکر ہونجالا تک سڑک کی حالت بہت ہی خراب ہے۔اس سڑک پرچلنا مقامی باشندوں کی مصیبت کھڑی کردیتی ہے۔لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی باشندوں نے کہاکہ سڑک کو لیکر زلنہ،باندرنہ تا ہونجالا کے لوگوں نے کئی مرتبہ بار متعلقہ محکمہ کو جانکاری دی لیکن نہ جانے کن وجوہات سے اس سڑک پر تارکول بچھانے کا کام نہیں کیا جا رہا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک پر گذشتہ سال متعدد حادٽات پیش آئے لیکن اس کے باوجود بھی انتظامیہ کی آنکھیں نہیں کھلی۔
یہ بھی پڑھیں:Drug Awareness Programme Budgam: منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام منعقد
اس حوالے سے پی ایم جی ایس وءے کے ایکسین موہندر سین سے بھی فون پر رابطہ کیا جس میں انکا کہنا ہے کہ اس سڑک پر جلد اژ جلد کام شروع کیا جاءے گا ۔
مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے پُر زور اپیل کی ہے کہ اس سڑک کی مرمت فوری طور پر کی جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔