اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dilapidated Road In Mandi منڈی تا لورن کی خستہ سڑک سے عوام پریشان - ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں واقع کنیکٹنگ سڑک

پونچھ کی تحصیل منڈی میں رابطہ سڑک کی خراب حالت کے سبب مقامی باشندوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

منڈی تا لورن کی خستہ سڑک سڑک سے عوام پریشان
منڈی تا لورن کی خستہ سڑک سڑک سے عوام پریشان

By

Published : Jul 6, 2023, 4:09 PM IST

منڈی تا لورن کی خستہ سڑک سڑک سے عوام پریشان

منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں واقع کنیکٹنگ سڑک انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔خستہ حال سڑک کی وجہ سے آمدورفت پورہ طرح سے متاثر ہوئی ہے اور مقامی باشندوں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے عام راہگیروں و مقامی باشندوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منڈی تا لورن سڑک کئی عرصہ سے خستہ حال ہے لیکن اس جانب کوئی بھی اپنی توجہ مرکوز نہیں کررہا ہے جس کے چلتے آئے روز لوگ شدید پریشان ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب سڑک کی خستہ حالی ہے اور دوسری جانب بارشوں کے پانی کے نکاس کے لیے نالیاں بھی نہیں ہیں جس کی وجہ سے بارشوں کے دوران سڑک کا تمام تر پانی لوگوں کے رہائشی مکانوں میں داخل ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ علاقہ میں بہت زیادہ بے روزگاری ہے جس کو دیکھتے ہوئے لوگوں نے بنک سے قرضہ لیکر گاڑیاں لی ہوئی ہیں۔ لیکن سڑک پر اتنے بڑے بڑے کھڈے پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے چند دنوں میں ہی گاڑیاں یا تو خراب ہوجاتی ہیں یاپھر سڑک پر چلنے کے قابل نہیں رہتی ہیں جس کے سبب بنکوں کی قسطیں بھی نکالنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Timber Missing جموں و کشمیر اسٹیٹ فاریسٹ کارپوریشن ڈویژن پلوامہ میں لکڑی کی دھاندلی کا انکشاف

مقامی باشندوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ و ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منڈی تا لورن سڑک پر جلد سے جلد میکامڈائزڈ بچھا کر سڑک کی ابتر حالت کو بہتر کیا جائے تاکہ عام راہگیر, مقامی لوگ اور بلخصوص جو سیاحوں کو سڑک کی ابتر حالت سے پریشانیاں درپیش ہیں اُس سے انہیں بھی راحت مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details