اردو

urdu

ETV Bharat / state

Condition Of Bomb Shelters ساوجیاں میں تعمیر شدہ کمیونٹی بم شلٹر خستہ حال - جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ

منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں کے مختلف مقامات پر تعمیر شدہ کمیونٹی بوم شلٹر کی خستہ حالی پر عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ Dilapidated Condition Of Boom Shelters

ساوجیاں میں تعمیر شدہ کمیونٹی بم شلٹر خستہ حال
ساوجیاں میں تعمیر شدہ کمیونٹی بم شلٹر خستہ حال

By

Published : Dec 27, 2022, 4:48 PM IST

منڈی:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں کے مختلف مقامات پر تعمیر شدہ کمیونٹی بوم شلٹر کی خستہ حالی پر عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔مقامی باشندوں نے انتظامیہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔ Dilapidated Condition Of Boom Shelters In Sawjian Of Tehsil Mandi

ساوجیاں میں تعمیر شدہ کمیونٹی بم شلٹر خستہ حال

سابق سرپنچ خلیل احمد اور سماجی کارکن پیر طارق شاہ کے مطابق سرحدی علاقوں میں آئے روز گولہ باری ہوتی رہتی ہے اور اس سے قبل بھی گولہ باری کے تبادلہ کے دوران کئی لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ہم مشکل حالات میں زندگی گزارتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس کو دیکھتے ہوئے سرکار کی جانب سے اہم اقدامات اٹھاتے گئے تھے اور ان سرحدی علاقوں میں لوگوں کے تحفظ کے لئے یہ کمیونٹی بم شلٹر تعمیر کئے گئے تھے جن کا کام گزشتہ تین سے چار برس قبل شروع کیا گیا تھا لیکن ابھی تعمیراتی کام مکمل نہیں ہونے کی وجہ سے پریشانیاں مزید بڑھ گئیں ہیں۔

ساوجیاں میں تعمیر شدہ کمیونٹی بم شلٹر خستہ حال

یاد رہے کہ چند کمیونٹی بم شیلٹرز محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے اہتمام تعمیر کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ پنچایت کی جانب سے چند بم شیلٹرز تعمیر کئے گئے۔ لیکن بدقسمتی سے تمام شیلٹرز انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یا تو چند بم شلٹر تشنہ تکمیل ہیں یا پھر چند بم شلٹرز میں پانی داخل ہوگیا ہے ۔کمیونٹی بم شلٹرز لوگوں کے رہنے کے قابل نہیں ہیںبچے ہیں۔ جس کو لیکر عوام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ سرکاری خزانوں سے کروڑوں کی رقم مختص ہوتی ہیں تو زمینی سطح پر ان رقومات کا عوامی مفاد کیلئے استعمال کیوں نہیں کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:PDP Attack on BJP پی ڈی پی کی بی جے پی کے رہنما پر تنقید

مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹیم تشکیل کر کے اس سرحدی علاقہ کا معائنہ کرکے ان خستہ حال کمیونٹی بم شلٹرز کے سلسلے میں تحقیقات کروائی جائے تاکہ لوگوں کے ساتھ ساتھ انصاف ہو سکے۔Dilapidated Condition Of Boom Shelters In Sawjian Of Tehsil Mandi

ABOUT THE AUTHOR

...view details