پلوامہ:سی آر پی ایف 183 بٹالین کی جانب سے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ ہائیر سیکنڈری اسکول میں ایک مفت طبی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ڈی آئی جی سی آر پی ایف جنوبی کشمیر آلوک اوستھی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس طبی کیمپ میں عام لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی جن کو سرکاری ڈاکٹروں کے علاؤہ سی آر پی ایف کے ڈاکٹروں نے علاجِ ومعالجہ کیا جبکہ مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کی۔
اس موقع پر سی آر پی ایف کی جانب سے ایک خواتین کو سلائی مشین بھی فراہم کی گئی جنہوں نے مددگار ہیلپ لائن کے زریعے سی آر پی ایف سے مدد طلب کی تھی جس کو پورہ کیا گیا۔ وہی ڈی آئی جی اس موقع پر اسکولی بچوں میں قلم اور دیگر چیزوں کو بھی تقسیم کیا۔