پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج محمکہ تعلیم نے یو ٹی یوم تاسیس کےموقع پر آج ضلع سطح کے محتلف پروگراموں اور مقابلوں کا انعقاد کیا جس میں مضمون نویسی، مصوری اور شاعری کا مقابلہ بچوں کے مقابلے کا اہتمام کیاگیا۔ پروگرام میں ضلع پلوامہ کے محتلف اسکولوں سے آئے ہوئے 150بچوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر تنزیل الحق نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے بچوں نے محتلف مقابلہ جات پروگرام میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ بدلتا جموں و کشمیر کے عنوان سے پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس کے تحت ہمیں دیکھنا تھا کہ 2019 کے بعد جموں کشمیر کس تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور کس طرح کے ترقیاتی منصوبوں کو انجام دیا گیا جس میں صاف صفائی بدعنوانی کو حتم کرنا اور نوجوانوں کو روزگار دینے شامل ہیں۔