پلوامہ:وادی کشمیر میں رواں سال کے آغاز میں اگرچہ موسم کافی اچھا دیکھنے کو ملا تھا لیکن اب موسم میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔ علاقے میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں کی وجہ سے سیب کی باغات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ سال کے آغاز پر بہتر موسم دیکھنے کو ملا جبکہ دیگر میوہ جات کی طرح سیب کے باغات میں بھی وقت سے پہلے ہی شگوفے نکل آئے تھے تاہم موسم خراب ہونے کی وجہ سے اب میوہ جات کو نقصان پہنچانے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ اس وقت اگرچہ میوہ جات کے لئے ایک اچھی دھوپ ہونا ضروری ہے لیکن سرد موسم رہنے کی وجہ سے فصلوں کی پیدوار میں کمی کا اندیشہ ہے۔
اس ضمن میں محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر غلام رسول میر نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محمکہ باغبانی کی جانب سے پہلے ہی کسانوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ تاہم وہ ایڈوائزری موسم ٹھیک رہنے کی صورت کے لئے ہیں۔ تاہم جب موسم میں کس قسم بھی تبدیلی آجاتی تو اس وقت محمکہ کسانوں کے لئے موسم کی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کررہا ہے تاکہ کسانوں کو نقصان نہ ہو۔