پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی نے پولیس اور دیگر فورس کو حال ہی میں منعقد پارلیمانی انتخابات کو خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد کرانے پر مبارک باد دی۔
انہوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز کو اس بات کے لئے بھی سراہا کہ انہوں نے ملی ٹنسی کے خلاف زبر دست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ڈی جی پی نے جوانوں اور افسران پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ ہمدردانہ سلوک اختیار کریں اور جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے پیش آئیں۔