اردو

urdu

ETV Bharat / state

دل باغ سنگھ کا سینڑل جیل سرینگر کا دورہ - جیل کی حفاظت

ریاست جموں و کشمیر میں ڈی جی پی دل باغ سنگھ نے آج سینڑل جیل سرینگر کا دورہ کر کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

دل باغ سنگھ کا سینڑل جیل سرینگر کا دورہ

By

Published : May 25, 2019, 9:13 PM IST

ڈی جی پی نے جیل کی حفاظت اور دیگر معاملات کے حوالے ایک مٹینگ بھی طلب کی ۔میٹنگ میں ایس پی سینڑل جیل ، زونل ایس پی ،ڈپٹی ایس پی اور دیگر جیل افسران نے شرکت کی ۔

دل باغ سنگھ کا سینڑل جیل سرینگر کا دورہ

میٹنگ کے دوران ڈی جی پی کو افسران نے گزشتہ ماہ اپریل میں سنٹرل جیل میں پیش آئے واقع کے تناظر میں اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔

وہیں انہیں قصوروں کے خلاف کی گئی کاروائی اور ان کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنے کے لیے حوالے سے بھی تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی۔

دل باغ سنگھ نے جیل میں زیر تعمیر تجدید و مرمت کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

دوسری جانب ڈی جی پولس منشیات مخالف ایک غیر سرکاری تنظیم سے ملاقی ہوئے جو جیل میں قیدیوں کی ذہنی نشونما اور منشیات مخالف اپنے کام کاج کے دائرے کو مزید وسعت دینی خواہ ہیں ۔

واضح رہے گزشتہ مہنے آپریل کو سرینگر کے سینٹرل جیل میں قیدیوں اور پولیس کے درمیان کسی بات کو لے کر جھڑپیں ہوئیں تھیں ۔جس دوران جیل میں کئی بارکوں کو نقصان بھی پہنچا تھا ۔
جبکہ مشعل قیدیوں کو منتشر کرنے کے پولیس کو آنسو گیس کے گولے بھی داغے پڑھ تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details