جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو آج صبح جموں و کشمیر انتظامیہ نے گھر میں نظر بند کردیا جس کے بعد ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے کرتے ہوئے پی ڈی پی ترجمان طاہر سعید نے بتایا کہ جو بھی سیاسی یا انتظامی کاروائی آج کی جارہی ہے وہ ڈی ڈی سی انتخابات سے منسلک ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ انکو پھر سے غیر قانونی طریقے پر گھر میں محروس کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ کے ضلع پلوامہ کے نائرہ گاؤں میں واقع رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے جارہی تھی لیکن جموں و کشمیر انتظامیہ نے انہیں جانے سے روک دیا ہے۔