اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہریوں کا تحفظ کرنے کے بارے میں تفصیلات - ے شہریوں کا تحفظ کرنے

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں وکشمیر یوٹی میں کووِڈ۔19کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں تفصیل دی۔

شہریوں کا تحفظ کرنے کے بارے میں تفصٰلات
شہریوں کا تحفظ کرنے کے بارے میں تفصٰلات

By

Published : May 12, 2020, 11:08 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر نے مرکزی وزیر کو سواستھ ندھی جوکہ ایک مخلوط صحت آڈٹ اور سکریننگ لائحہ عمل ہے کو بروئے کار لا کر یوٹی کے ہر گھر تک رسائی حاصل کر کے اس وبا سے شہریوں کا تحفظ کرنے کے بارے میں بھی تفصیل دی۔

انہیں بتایا گیا کہ گھر گھر جائزہ لینے کے لئے ایک مربوط لائحہ عمل کار فرما ہے اور سواستھ ندھی کے تحت اب تک 90فیصد آبادی کو اس کے دائرے کے تحت لایا گیا ہے تاکہ اس بیماری کو مزید پھیلاﺅ کے خلاف موثر طریقہ کار اپنا یا جاسکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں آباد ی کے حساس طبقے بشمول ان بزرگوں جو پہلے ہی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ یوٹی انتظامیہ کووِیڈ۔19کے لئے ٹیسٹنگ صلاحیت کو مزید اضافہ کرنے کے لئے آر این اے ایکسٹرکٹ کاحصول بھی عمل میں لایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں ملک کے تمام ریاستوں اور یوٹیوں میں سب سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

مرکزی وزیر صحت نے جموں وکشمیر میں کوویڈ۔19وبا کے پھیلاﺅ پر روک لگانے کے لئے یوٹی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔

انہوں نے جموں وکشمیر کے ریڈ زون اضلاع کے ڈپٹی کمشنرو ں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کر کے اُن سے کوویڈ۔19 وبا پر روک لگانے کے اقدامات کے بارے میں مختلف پہلوﺅں پر فیڈ بیک حاصل کی۔

مرکزی وزیر صحت نے غیر کووِڈمریضوں کے لئے یوٹی انتظامیہ کی جانب سے کئے جارہے انتظامات کو سراہا۔ویڈیو کانفرنسنگ کے حاشیہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ریاست میں پیداشدہ صورتحال پر بھی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور کووِڈ۔19 کے خلاف جامع منصوبہ بندی اور ریسپارنس میکانزم کا بھی جائزہ لیا۔

میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی و ی آر سبھرامنیم ، فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں موجود تھے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مقامی لوگوں میں اعتماد قائم کرنے کے لئے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ سروے ٹیسٹنگ اور کانٹرکٹ ٹریسنگ کے دوران مقامی کمیونٹی قائدین کا تعاون حاصل کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے اضلاع میں ضرورت کے مطابق آئی سی یو بستروں میں اضافہ کرنے کی بھی متعلقہ افسران کو ہدایت دی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کے درماندہ لوگوں کو واپس کے عمل کے دوران پروٹوکال کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی اور ان واپس لائے جارہے لوگوں کی ٹیسٹنگ کی بھی ہدایت دی جو کہ اس وبا کے مزید پھیلاﺅ کے روک لگانے کے لئے لازمی ہے۔

انہوں نے افسروں کو انتظامیہ کے ہرسطح پر کووِڈکے خلاف کوششیں جاری رکھنے کے لئے کہااور تمام جاری احتیاطی اقدامات کو مو¿ثر طور لاگو کرنے کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details