اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: ڈپٹی کمنشر نے قاضی گنڈ کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر انشل گرگ نے آج قاضی گنڈ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے متعدد احکامات جاری کئے، ساتھ ہی امرناتھ یاترا کے لیے جاری تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

اننت ناگ: ڈیپٹی کمنشر نے آج قاضی گنڈ کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا
اننت ناگ: ڈیپٹی کمنشر نے آج قاضی گنڈ کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا

By

Published : Feb 10, 2021, 9:40 PM IST

Updated : Feb 10, 2021, 9:48 PM IST

اننت ناگ کے ڈپٹی کمشنر انشل گرگ نے آج یاترا ٹرانزٹ کیمپ، میر بازار، اخروٹ فیکٹری اور قاضی گنڈ کا دورہ کیا، ساتھ ہی امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں جاری تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 'آئندہ کیمپ میں 1500 بیڈز اور لگائے جائیں گے۔'

ڈپٹی کمشنر نے اعلی عہدیداروں کو امرناتھ یاتریوں کے لئے مناسب تعداد میں خوراک، رہائش گاہ، موبائل ٹوائلٹ اور پارکنگ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

وہیں کیمپ میں پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے لئے 'آر اینڈ بی' افسران کو ہدایت دی اور کہا کہ امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:ڈی ڈی سی چیئرپرسن کا انتخاب: پلوامہ میں پی اے جی ڈی کی جیت

وہیں گرگ نے اجرو قاضی گنڈ میں بن رہی بانہال قاضی گنڈ ٹنل کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر گرگ نے ٹنل بنانے والی کمپنی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مذکورہ سرنگ میں کام کی رفتار میں تیزی لائیں۔

Last Updated : Feb 10, 2021, 9:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details