گاندربل: ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد - گاندربل میں کورونا مثبت مریضوں کی شرح میں مزید کمی
گاندربل کے ترقیاتی کمشنر کرتیکا جیوتسنا نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ گاندربل میں کورونا مثبت مریضوں کی شرح میں مزید کمی آئی ہے اور صحتیابی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
گاندربل: ڈپٹی کمشنر کرتیکا جیوتسنا کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد
جموں و کشمیر میں ضلع گاندربل کے ترقیاتی کمشنر کرتیکا جیوتسنا نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ گاندربل میں کورونا مثبت مریضوں شرح 11.5 فی صد سے کم ہو کر 6 فیصد ہوگئی ہے۔ جبکہ صحتیابی کی شرح بھی 89 فی صد سے تجاوز کر گئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ہفتوں کے دوران عوام کے تعاون اور محکمہ صحت کے کارکنان کی محنت سے کورونا مثبت معاملات کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے وہیں ضلع میں تقریباً 59 علاقوں کو ریڈ زون میں تبدیل کیا گیا تھا وہاں کے بھی حالات بہتر ہیں۔