اس کے علاوہ قربانی کے جانوروں اور دیگر ضروری اشیاء کی فروخت کیلئے منظور شدہ نرخوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا۔
اس دورے کے دوران ڈی ڈی سی نے نجی مویشیوں کے فروخت کنندگان سے بات چیت کی اور جانکاری حاصل کی کہ قربانی کے جانور کس قیمت پر فروخت ہورہے ہیں۔
ڈی ڈی سی نے قربانی کے جانوروں کے مالکان سے کہا کہ وہ ضلع انتظامیہ کے منظور کردہ نرخوں کے مطابق اپنے مویشیوں کو بیچ دیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساغر دریں اثناء دورے کے دوران ، ڈی ڈی سی نے شہر میں غیر ضروری بغیر ماسک کے گشت کرنے والوں کے اوپر جرمانہ بھی عائد کیا ۔
ڈی ڈی سی نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کووڈ۔19 کے حفاظتی اقدامات پر پورے ضلع میں فروخت کنندگان اور صارفین کی طرف سے پیروی کی جارہی ہےیانہیں۔
اس کے علاوہ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے ساتھ ساتھ لوگوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی شروع کریں۔
ڈی ڈی سی نے یہ بھی بتایا کہ عید کے تہوار سے قبل ضلع بھر میں ضروری اشیاء کی قیمتوں کے بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لئے ضلع بھر میں مختلف محکموں کے مختلف فلائنگ اسکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:اننت ناگ میں سرچ آپریشن
اس کے علاوہ انہوں نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ پورے ضلع میں مختلف ضروری اشیا کی منظور شدہ نرخوں کو نافذ کیا جارہا ہے۔