منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کی جانب سے بس اسٹینڈ تا مندر بازار تک مختلف دکانوں کا معائینہ کیا گیا۔ اس موقع پر جموں سے آئی ہوئی ٹیم جس میں ڈپٹی کمشنر لیگل سیل پنکج سونی اور اسسٹنٹ کمشنر اجیت سنگھ فوڈ سیفٹی کی سربراہی میں متعلقہ انسپکٹر ظفر اقبال سمیت دیگر عملہ کے ہمراہ منڈی بازار میں دوکانوں پر فروخت کی جانے والی اشیاء خرد و نوش کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں و دیگر دوکانوں پر صاف صفائی کے حوالے سے بھی معائینہ کیا گیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لیگل سیل پنکج سونی نے کہا کہ منڈی بازار میں متعدد دوکانوں سے جانچ کرنے لیے مختلف اشیاء خرد و نوش کے نمونے لیے گیے ہیں۔ جبکہ کچھ نمونوں کی جانچ موقع پر ہی "موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری وین" کے ذریعہ سے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چائیے کہ بازار سے اشیاء خرد و نوش خریدنے سے قبل چیزوں کی باضابطہ طور پر جانچ کرلیں اور ان کی میعاد دیکھ کر چیزیں خریدیں۔ اس کے علاوہ ہوٹلوں پر کھانا کھانے والے لوگ صاف صفائی دیکھنے کے بعد ہی وہاں کھانا کھائیں۔ تاکہ لوگوں کی صحت پر کسی طرح کا کوئی غلط اثر نہ پڑے اور گندگی سے پھیلنے والی متعدد بیماریوں سے لوگوں کو نجات مل سکے۔