سرینگر میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے شبیر احمد صدر ڈیلیوجرز یونین جموں و کشمیر نے بتایا کہ لوگوں کو رواں موسم میں بجلی کی عدم دستیابی سے گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ بجلی کے ڈیلی ویجرز کا احتجاج ملتوی - چیف اینجنئر سے ایک میٹینگ
وادی کشمیر میں محکمہ بجلی کے ڈیلی ویجرس یکم جنوری سے اپنے مطالبات کو لے کر غیر معینہ احتجاج پر تھے لیکن برف باری کی وجہ سے لوگوں کو بجلی کی غیر موجودگی کی وجہ سے درپیش مشکلات کو لے کر انہوں نے احتجاج ملتوی کر دیا۔
![محکمہ بجلی کے ڈیلی ویجرز کا احتجاج ملتوی محکمہ بجلی کے ڈیلی ویجرز کا احتجاج ملتوی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5699150-1094-5699150-1578923856963.jpg)
محکمہ بجلی کے ڈیلی ویجرز کا احتجاج ملتوی
محکمہ بجلی کے ڈیلی ویجرز کا احتجاج ملتوی
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے انکے پانچ نکاتی مطالبات پر غور کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے آج محمکہ بجلی کے چیف اینجنئر سے ایک میٹینگ بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ میٹینگ آج دوپہر کو بلائی گئی تھی جس میں متعلقہ حکام نے جائز مطالبات پر غور کرنے کا وعدہ کیا۔