گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ضلع انتظامیہ کی انسداد تجاوزات مہم جاری ہے۔ضلع انتظامیہ نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 66 کنال سے زیادہ اراضی کو دوبارہ اپنی تحویل میں لے لی۔دوسری طرف انتظامیہ کی جانب سے چلائی جا رہی غیرقانونی تجاوزات مہم کے خلاف مقامی باشندوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سول اور پولیس انتظامیہ نے مشترکہ طور پر ضلع کی مختلف تحصیلوں میں غیرقانونی تجازوات کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ ریونیو ٹیموں نے آج تک تقریباً 18702 کنال سرکاری اراضی پر دوبارہ قبضہ کرلی ہے جس میں بااثر افراد سے 393 کنال اراضی بھی شامل ہے۔ آج کی مہم کے دوران گاندربل کی مختلف تحصیلوں میں کارروائی کی گئی ہے جس میں بااثر افراد سے لی گئی 35 کنال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کاہچرائی کی 8 کنال اراضی بھی بااثر افراد کے قبضے سے خالی کرائی گئی ہے۔