اردو

urdu

ETV Bharat / state

سِدرہ: انہدامی کاروائی پر لوگوں میں تشویش - کشمیر نیوز

انہدامی کاروائی میں توڑے گئے زیادہ تر املاک کشمیری صوبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے تھے جو گزشتہ 20 سالوں سے یہاں مقیم تھے۔

سِدرہ: انہدامی کاروائی پر لوگوں کو تشویش

By

Published : Nov 20, 2019, 11:22 PM IST

محکمہ جنگلات نے جموں کے سِدرہ علاقے میں انہدامی کاروائی کے دوران کئی مکانوں کو گرایا اور علاقے میں تار بندی شروع کی تاکہ مستقبل میں یہاں تعمیراتی کام عمل میں نہ لایا جائے۔

سِدرہ میں محکمہ جنگلات کی انہدامی کاروائی پر لوگوں کو تشویش

انہدامی کاروائی میں توڑے گئے زیادہ تر املاک کشمیری صوبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے تھے جو گزشتہ 20 سالوں سے یہاں مقیم تھے۔ متاثرین نے محکمہ جنگلات کی کاروائی پر اعتراض کیا تاہم محکمہ جنگلات نے مکینوں کی بات نہیں سُنی۔

مقامی شخص محمد اَمین کا کہنا تھا کہ وہ 20 سالوں سے یہاں پر رہائش پذیر ہے۔ انہوں نے کہا اس سے قبل محکمہ جنگلات نےکبھی ان کے تعمیرات پر اعتراض نہیں جتایا لیکن اب اچانک ان کے گھر توڑے گئے جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

لوگوں نے محکمہ جنگلات پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا اگرچہ دیگر افراد نے جنگلات کی سینکڑوں کنال اراضی اپنے قبضے میں لے رکھی ہے لیکن ان پر محکمہ نے کوئی کاروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا ان کو انتظامیہ کی جانب سے تعصب کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب اس ضمن میں چیف کنزرویٹر جموں، شمیر بھارتی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ جموں خطے میں ایک مہم کے تحت جنگلاتی اراضی پر ناجائز قبضہ ہٹانے کی مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت لوور دوواڈہ، سِدرہ میں 10 مکانوں کو قانون کے مطابق مسمار کر دیا گیا اور لوگوں کو باضابطہ نوٹس جاری کئے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details