اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ: انہدامی کارروائی سے متعدد ڈھانچے زمین بوس - demolition drive in pulwama

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں انہدامی کارروائی سے درجنوں ڈھانچے تباہ و برباد ہوگئے۔

demolition drive in awantipora pulwama
انہدامی کارروائی سے متعدد مکانات زمین بوس

By

Published : Nov 25, 2020, 4:31 PM IST

Updated : Nov 25, 2020, 4:52 PM IST

ضلع انتظامیہ پلوامہ نے انہدامی مہم شروع کی ہے، اس دوران درجنوں تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کیا گیا۔

جب کہ آج صبح عوام نے اس پر احتجاج بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے آج اونتی پورہ میں غیر قانونی طور پر کھڑی کی گئی عمارتوں کو منہدم کر دیا۔

انہدامی مہم کی نگرانی ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر کر رہے تھے جب کہ میونسپل کمیٹی اونتی پورہ اور پولیس کی نفری کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔

انہدامی کارروائی سے متعدد مکانات زمین بوس

اس دوران انہدامی مہم کی زد میں تقریباً سو کے قریب تعمیراتی ڈھانچے زمین بوس کیے گئے ۔

اس میں کچھ مکانات بھی شامل ہیں۔

مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ انہدامی مہم شروع کرنے سے قبل ان کو نوٹس بھی نہیں دیا گیا ہے اور انتظامیہ نے جبریہ طور پر ان کے ذریعہ تعمیر کردہ عمارتوں کو منہدم کر دیا گیا۔

ان کو اب کھلے آسمان تلے اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

ایک خاتون نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کل شام ہی ہم کو یہ اطلاع دی گی کہ اس علاقے میں انہدامی مہم شروع ہوگی اور آج سویرے ہی یہ مہم شروع کردی گئی۔

سرما کی ان یخ بستہ راتوں میں کہاں جائیں گے۔

ایک بزرگ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے یکطرفہ کارروائی کر کے ان کی دکان اور مکان کو زمین بوس کیا ہے۔

کھارہ موڈ کے نزدیک رہنے والے ایک مقامی شھری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہدامی مہم شروع کرنے سے قبل ان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

آج صبح سے جاری اس مہم کی زد میں ان کے مکانات کو منہدم کر دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا شاپنگ کمپلیکس تعمیر کرنے پر بینک سے قرضہ بھی لیا تھا تاہم اب اس کے خواب بکھر گئے ہیں۔

تاہم انتظامیہ کے ایک عھدیدار نے کیمرا کے سامنے آنے کے بغیر کہا کہ غیر قانونی طور پر کھڑی کی گئی عمارتوں کے مالکان کو نوٹس پہلے ہی جاری کیا گیا تھا۔

Last Updated : Nov 25, 2020, 4:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details