اردو

urdu

ETV Bharat / state

وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ: الطاف بخاری

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے 'توہین قرآن اقدام' کی کڑے لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے موصوف کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی مانگ کی ہے۔

Demand for strict action against Wasim Rizvi
وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ: الطاف بخاری

By

Published : Mar 14, 2021, 8:24 PM IST

سید محمد الطاف بخاری کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا کہ قرآن مقدس اللہ تبارک وتعالیٰ کی کتاب ہے اور اس کو کسی بھی عدالت یا دنیا کے کسی بھی فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی جیسے افراد دنیا کے اندر امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف عبرتناک کارروائی ہونی چاہئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ 'عدالت عظمیٰ کو چاہئے کہ وہ اس عرضی کو منظور نہ کرے اور بجائے اس کے توہین قرآن اقدام پر مذکورہ شخص کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے'۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وسیم رضوی کے خلاف قانون کے گیارہویں شق کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور توہین آمیز تبصرے پر اُس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details