اس دوران جموں کو علیحدہ ریاست کا درجہ دینے کا بھی مطالبہ کیاجارہا ہے۔ تاہم سیاسی جماعتیں اس مطالبہ کے حق میں نہیں ہیں۔ سیاسی جماعتیں پہلے کی طرح پورے جموں و کشمیر کو پھر ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرہی ہیں۔
جموں کے مختلف مقامات پر آج مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ وہیں جموں خطہ کو الگ سے ریاست کا درجہ دینے کی مانگ بھی کی گئی ۔جموں میں یہ آوازیں ایسے وقت پر اٹھائی جارہی ہیں جب جموں و کشمیر کے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو 24 جون کو دہلی طلب کیا گیا ہے۔