اردو

urdu

ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی کی رہائی کا مطالبہ - محبوب صدر محبوبہ مفتی کی رہائی کا مطالبہ

پی ڈی پی نے پارٹی کی محبوب صدر محبوبہ مفتی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار میں کشمیری یا کشمیری رہنماؤں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

محبوبہ مفتی کی رہائی کا مطالبہ
محبوبہ مفتی کی رہائی کا مطالبہ

By

Published : Jan 7, 2020, 11:47 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی یوتھ جنرل سیکرٹری محسن قیوم نے کہا کہ انہوں سرکار سے بار بار درخواست کی ہے کہ محبوبہ مفتی کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بار بار کہتے آئے ہیں کہ جنہوں ملک میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق ہے، لیکن 'ہمیں نہیں لگتا ہے کہ کشمیری لوگوں یا کشمیری لیڈران کیلئے کوئی جگہ ہے'۔

محسن قیوم نے پی ڈی پی کے سرینگر دفتر میں پارٹی کے بانی اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی برسی کے موقعے پر ان باتوں کا اظہار خیال کیا۔

پی ڈی پی کی طرف سے مفتی کی چوتھی برسی پر سرینگر کے صدر دفتر میں ایک تقریب منعقد کی تھی جس میں پارٹی کے نچلی سطح کے ایک سو کے قریب لیڈران اور ارکان موجود تھے۔

تاہم اس تقریب میں ان لیڈران جنکو حال ہی میں سرکار نے رہا کیا تھا نے شرکت نہیں کی۔

پی ڈی پی ذرائع کے کہنا تھا کہ ان رہا کئے گئے لیڈران کو مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ تقریب میں شرکت نہیں کر پائی۔

یاد رہے کہ پی ڈی کی طرف سے آج ضلع اننت ناگ کے بجبہاڈہ میں دارا شکو پارک میں مفتی کے مشر پر خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب کا پروگرام کیا تھا تاہم پی ڈی پی کے مطابق انک انتظامیہ نے اجازت نہیں دی۔

البتہ مفتی سعید کی دو صاحبزادیاں ربیہ سعید اور ڈاکٹر محمودہ سعید اور چند قریبی رشتہ داروں کو مزار پر جانے کی اجازت دی گئی تھی، لیکن محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی اور انکے ماما تصدق حسین کو بجبہاڈہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

سرینگر میں گپکار میں واقع محبوبہ مفتی کی سرکاری رہائش گاہ ' فئر ویو' پر التجا مفتی کو انتظامیہ نے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی۔

رہائش گاہ کے باہر پولیس کا سخت پہرہ موجود تھا اور 'فئر ویو' کا گیٹ بند کر دیا گیا تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے التجاء مفتی نے جموں وکشمیر اور مرکزی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'انہیں اپنے نانا کے مزار پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے'۔

انکا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم اپنی ماں کے ساتھ ملاقات کرنے کیلئے جا سکتے ہیں تو انکو نانا کے مزار پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

سرینگر کی تقریب میں ارکان نے مفتی سعید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ محبوبہ مفتی کو رہا کیا جائے تاکہ پارٹی کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں شروع کر سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details