اردو

urdu

ETV Bharat / state

آنگن واڑی کارکنان کو مالی مشکلات کا سامنا - Jammu and Kashmir news

آنگن واڑی ورکرس اور ہیلپرس کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ نہیں ملنے کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

آنگن واڑی کارکنان کو مالی مشکلات کا سامنا
آنگن واڑی کارکنان کو مالی مشکلات کا سامنا

By

Published : May 13, 2021, 11:14 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرس و ہیلپرس کی تنخواہیں گزشتہ چار ماہ سے بند ہے اس کے پیش نظر گزشتہ روز ایسوسی ایشن کی ضلع صدر فہمیدہ اختر نے حکومت سے آنگن واڑی ورکرس کی تنخواہوں کو واگزار کرنے کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو

ایسوسی ایشن کی ضلع صدر فہمیدہ اختر کا کہنا ہے کہ آنگن واڑی ورکرس اور ہیلپرس کی گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ نہیں ملنے کی وجہ سے مالی مشکلات میں ہیں۔

وہیں کورونا وائرس کی وجہ سے دیگر کام کاج ملنا بھی مشکل ہوگیا ہے، تاکہ وہ مزدوری کرکے اپنے اہل و عیال کی کفالت کر سکیں۔

فہمیدہ اختر نے بتایا کہ ورکرس اور ہلپرس بخوبی اپنے فرائض کو انجام دے رہے ہیں۔ اس کے باوجود بھی انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے جو ناانصافی ہے۔

انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس معاملہ کی جانب غور کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جلد از جلد بند پڑی تنخواہیں واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details