راجوری پونھ پیر پنجال حلقہ کو وادی کشمیر سے جوڑنے والی مغل شاہراہ کو گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اس سال کے آخر میں آمدو رفت کے لئے کھولا گیا تھا، لیکن اس میں صرف خانہ بدوش بکروال والوں، سبزی اور پھلوں کی گاڑیوں کو ہی چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔
جموں و کشمیر انصاف موومنٹ کے صدر جاوید اقبال نے اس معاملے میں پریس کانفرنس کی اور جموں و کشمیر کے نائب گورنر انتظامیہ سے اس شاہراہ کو کھولنے کی مانگ کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت شاہراہ کو عام لوگوں کے لئے نہیں کھول رہی ہے تو ملازمین کے کھول دی جائے۔
ملازمین کے لئے مغل شاہراہ کھولنے کا مطالبہ - mogal road latest news
جموں و کشمیر انصاف موومنٹ کے صدر جاوید اقبال نے مغل شاہراہ کو عام لوگوں کے لئے بند کئے جانے پر پریس کانفرنس کی اور جموں و کشمیر کے نائب گورنر انتظامیہ سے اس شاہراہ کو کھولنے کی مانگ کی ہے۔
ملازمین کے لئے مغل شاہراہ کھولنے کا مطالبہ
واضح رہے کہ پیر پنجال وادی میں جو ملازمین کام کرتے ہیں اسے دوسرے راستوں سے آنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب کہ جموں کا راستہ بھی بہت لمبا ہے، لہٰذا سہولت کے واسطے مغل شاہراہ کو کھولا جائے۔