شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اوڈینہ گاؤں کے لوگوں نے انتظامیہ سے گاؤں میں اے ٹی ایم مشین نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم بینکنگ کے معاملے میں گاؤں والوں کو آسانی فراہم ہوسکے۔
اس تعلق سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے اوڈینہ آبادی اور رقبے کے لحاظ سے ایک وسیع علاقہ ہے اور اس سے کچھ دیہی علاقے بھی منسلک ہیں لیکن قریب میں اے ٹی ایم سروس نہیں ہونے کی وجہ سے گاؤں والوں کو کافی دور سفر کرنا پڑتا ہے۔