اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوڑی میں زیر زمین بینکر تعمیر کرانے کا مطالبہ - انسانی جانوں کے زیاں کو مد نظر

سرحدی ضلع راجوری میں حد متارکہ کے نزدیک انتظامیہ نے  1838بنکر تعمیر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اوڑی میں زیر زمین بینکر تعمیر کرانے کا مطالبہ
اوڑی میں زیر زمین بینکر تعمیر کرانے کا مطالبہ

By

Published : Jan 8, 2020, 7:24 PM IST

حد متارکہ پر آر پار جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران انسانی جانوں کے زیاں کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے گزشتہ سال زیر زمین بنکروں کی تعمیر شروع کی تھی۔

واضح رہے کہ مرکزی سرکار کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پاکستان کی جانب سے پچھلی دہائی میں سب سے زیادہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں سب سے زیادہ خلاف ورزی کے واقعات پیش آئے اور عوام کو راحت پہنچانے کے لیے انتظامیہ نے اب تک 1839زیر زمین بنکر تعمیر کیے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق مزید بنکروں کی تعمیر بھی مستقبل قریب میں مکمل کی جائے گی۔

تاہم وادی کشمیر کے سرحدی علاقے اوڑی، مژھل اور ٹنگڈار کی عوام نے بھی اس ضمن میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے انتظامیہ سے ان علاقوں میں زیر زمین بنکر تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details