اردو

urdu

ETV Bharat / state

حد بندی کمیشن کا آج سے جموں و کشمیر کا دورہ - urdu news

حد بندی کمیشن آج سے یونین ٹریٹری کا چار روزہ دورہ کرے گی، جہاں رنجنا پرکاش کی قیادت میں کمیشن تمام سیاسی جماعتوں و متعلقہ افسران سے ملاقات کرے گی۔

حد بندی کمیشن کا منگل سے جموں و کشمیر کا دورہ
حد بندی کمیشن کا منگل سے جموں و کشمیر کا دورہ

By

Published : Jul 6, 2021, 6:03 AM IST

جموں و کشمیر میں سات نئے اسمبلی حلقوں کے قیام کے پیش نظر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے تحت قائم کیے گئے حد بندی کمیشن آج سے یونین ٹریٹری کا چار روزہ دورہ کرے گی، جہاں کمیشن سیاسی جماعتوں و متعلقہ افسران سے ملاقات کرے گی۔

اس دوران حد بندی کمیشن کے چیئرپرسن جسٹس رنجنا پرکاش کی قیادت میں کمیشن دوپہر کو سرینگر میں سیاسی جماعتوں اور سماجی کارکنان سے ملاقات کرے گی اور کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کرے گی۔

حد بندی کمیشن سے ملاقات کے دوران نیشنل کانفرنس کی جانب سے سابق وزیر عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع، ناثر اسلم وانی، سکینہ یتو اور میاں الطاف پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

وہیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے اب تک کسی بھی ممبران کو کمیشن سے ملنے کے لئے نامزد نہیں کیا ہے اور اس پر خاموشی اختیار کی ہے۔

مزید پڑھیں:حد بندی کمیشن سے ملاقات کے لئے سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال



جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس نے بشیر احمد ڈار، منصور حسین سہروردی، محمد خورشید عالم اور محمد اشرف میر کو کمیشن سے ملاقات کے لئے نامزد کیا ہے۔

جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے غلام حسن میر، ظفر اقبال منہاس، عثمان مجید، رفیع احمد میر اور محمد اشرف میر کو نامزد کیا ہے، جبکہ کانگریس نے غلام احمد میر، پیرزادہ محمد سید، تاج محی الدین، ​​بشیر احمد ماگرے، سریندر سنگھ چنی اور ونود کول نمائندگی کریں گے۔

نیشنل پینتھرس پارٹی نے سید مسعود اندرابی، منظور احمد نائک، حکمت سنگھ جموال، فاروق احمد ڈار اور حکیم عارف علی کو کمیشن سے ملاقات کے لئے نامزد کیا ہے۔

بی جے پی نے صوفی یوسف، جی ایم میر، سریندر امبردھر اور الطاف ٹھاکر کو نامزد کیا ہے۔ کمیشن سے ملنے والی دیگر جماعتوں میں بی ایس پی، سی پی آئی، سی پی آئی-ایم شامل ہے۔

حد بندی کمشن 7 جولائی کو جنوبی کشمیر کے پہلگام ڈاک بنگلو میں، پلوامہ، شوپیان، اننت ناگ اور کولگام کے ضلع کمشنر، جو متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن افسر بھی ہیں، کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔

اس کے بعد کمیشن بڈگام، سرینگر، بارہمولہ، کپواڑہ اور گاندربل کے ڈسٹرکٹ الیکشن افسران سے سرینگر میں ایک نجی ہوٹل میں ملاقات کریں گی۔ جبکہ کشتواڑ، ڈوڈہ، رامبن، جموں، سانبہ، کٹھوعہ، ریاسی، راجوری اور پونچھ کے افسران سے 8 جولائی کو جموں میں ملاقات کریں گے۔

اس دوران سبھی ضلع ڈسٹرکٹ الیکشن افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ حد بندی سے متعلق تمام ضروری دستاویزات اس میٹنگ میں پیش کریں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں اسمبلی حلقوں کی تعداد 83 ہے جب کہ مزید سات نشستوں کے اضافے سے اسمبلی حلقوں کی تعداد 90 ہوجائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details