اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد: کشمیری طلباء کے لیے ہیلپ لائنز جاری - کشمیری طلباء کی مدد کے لیے ہیلپ لائن اور آن لائن پلیٹ فارم قائم

قومی دارالحکومت نئی دہلی میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے کشمیری طلباء کی مدد کے لیے ہیلپ لائن اور آن لائن پلیٹ فارم قائم کیا۔

دہلی تشدد: کشمیری طلباء کے لیے ہیلپ لائنز جاری
دہلی تشدد: کشمیری طلباء کے لیے ہیلپ لائنز جاریدہلی تشدد: کشمیری طلباء کے لیے ہیلپ لائنز جاری

By

Published : Feb 26, 2020, 10:06 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:53 PM IST

طلباء تنظیم نے قومی دارالحکومت میں زیر تعلیم کشمری طلباء سے درخواست کی ہے کہ وہ دستیاب ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں جہاں طلباء اپنی شکایات درج کرسکے۔

دہلی تشدد: کشمیری طلباء کے لیے ہیلپ لائنز جاری

قومی دارالحکومت میں رونما ہونے والے تشدد کے دوران اب تک 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں تشدد کے بعد کشمیری طلباء کی مشکلات پر مناسب توجہ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم بنایا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے تمام طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی مشکلات، شکایات کو کھل کر درج کریں تاکہ اس کا حل تلاش کیا جاسکے۔

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان نے دہلی میں کشمیری طلبا سے صبر و تحمل کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ والدین اپنے بچوں کو تشدد کے مقامات اور ہجوم سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details