خصوصی جج اجے کمار جین نے سنگھ کو 6 مئی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ اس کے بعد دہلی پولیس نے 30 دن تک ان کی پوچھ گچھ کی میعاد ختم ہونے پر انہیں جمعہ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔
عدالت نے اس معاملے میں گرفتار تین دیگر ملزمان جاوید اقبال، سید نوید مشتاق اورعمران شفیع میر کو بھی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔
وکیل پرشانت پرکاش نے کہا کہ' پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام ملزمان کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا جائے کیونکہ وہ اگر انہیں رہا کیا گیا تو وہ فرار ہو سکتے ہیں یا تحقیقات میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔'