اونتی پورہ: کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز (KFUPM)، سعودی عرب کے گریجویٹ طلباء کے سفیروں کے ایک وفد آج اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں طلباء کو ان کی مکمل فنڈڈ گریجویٹ اسکالرشپ سے واقف کرانے کے لیے یونیورسٹی کا دورہ کیا اور تقریب میں کنگ فہد یونیورسٹی کے اندر داخلہ لینے والے طلبا کے لیے اہم معلومات فراہم کی ۔
اس موقعے پر یونیورسٹی کے وایس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو، ڈین اکیڈمک افیئرز منظور احمد ملک، اور انچارج انٹرنیشنل افیئرز ڈاکٹر مونسہ قادری کے علاوہ طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی تقریب میں ڈاکٹر مونسہ قادری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ کنگ فہد یونیورسٹی کے ایک سفیر طالب علم عاقب علی نے کنگ فہد یونیورسٹی میں تعلیمی معیار اور داخلہ لینے کے طریقہ کار پر مفصل روشنی ڈالی۔