وزیر دفاع راجناتھ سنگھ مزکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں چھ پلوں کی نقاب کشائی کریں گے ۔
وزیر دفاع 45 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اکھنور سیکٹر میں چار اور جموں کے راج پورہ علاقے میں دو پلوں کی نقاب کشائی کریں گے۔ وزارت دفاع کے ایک سینئیر افسر نے کہا کہ ' تمام پل تقریبا 300 سے 100 میٹر کے ہیں۔'
واضح رہے کہ منگل کے روز راجناتھ سنگھ نے بارڈر روڈس ایجینیشن (بی آر او) کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں چین کے ساتھ حقیقی لائن آف کنٹرول اور پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے قریب بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جائزہ اجلاس چین کے ساتھ جاری سرحدی تناؤ کے درمیان ہوا۔