دریں اثنا وادی میں 30 برس کے طویل عرصے کے بعد سنیما گھروں کا دوبارہ کھلنا تقریباً طے ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر کے سیول لائنز میں جہاں ایک ملٹی پلیکس (ایک سے زیادہ سکرینوں والے سنیما گھر) کی تعمیر کا کام جاری ہے وہیں قریب تین دہائیوں سے بند پڑے سنیما گھروں کو دوبارہ کھولنے کی کوششیں بھی شروع ہوچکی ہیں۔
'راموجی فلم سٹی' کے طرز پر کشمیر میں بھی فلم سٹی کے قیام کا فیصلہ
حکومت وادی کشمیر میں حیدرآباد میں واقع مشہور 'راموجی فلم سٹی' کے طرز پر ایک فلم سٹی کے قیام اور جموں و کشمیر کے لئے ایک نئی فلم پالیسی مرتب کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
باوثوق سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت جموں کشمیر کے لئے نئی فلم پالیسی پر ایک مفصل رپورٹ مرتب کررہی ہے علاوہ ازیں وادی کشمیر کے منفرد حسن وجمال کے پیش نظر وادی میں حیدرآباد میں واقع مشہور 'راموجی فلم سٹی' کے طرز پر ایک فلم سٹی کا قیام عمل میں لانے پر غور کررہی ہے جس کے لئے پرائیویٹ سرمایہ کاروں کو بھی سرمایہ کاری کرنے کے لئے دعوت دی جائے گی یا حکومت ضروری ڈھانچے کے تعمیر کے لئے از خود سرمایہ کاری کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پالیسی کو حتمی شکل دینے سے قبل اس کے تمام امور پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔