شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مزہل علاقے میں ہفتے کے روز فوج میں کام کر رہے ایک مزدور کی موت ہوگئی۔ اس کی تصدیق پولیس کے اعلی عہدیداروں نے کی۔
اس دوران انہوں نے بتایا کہ 'متوفی مزدور کام کر رہا تھا تبھی اچانک گر پڑا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا، موقع پر موجود لوگوں نے اسے ہسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔