مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر میں کشتواڑ کے کنتواڑہ علاقے میں دو کمسن بچے 'ولیج ڈیفنس کمیٹی' کے رائفل سے کھیل رہے تھے۔
کھیلتے کھیلتے اچانک 13 برس کے ساحل کمار ولد دھرم سنگھ نے ولیج ڈیفنس رایفل سے گولی نکلی اور آٹھ برس کے امت کمار ولد اوم پرکاش کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
ولیج ڈیفنس کی لاپروائی سے کمسن بچے کی موت واضح رہے کہ دھرم سنگھ ولیج ڈیفنس کمیٹی کا رکن تھا جو کہ اپنی رائفل گھر میں رکھ کر کسی کام سے گھر سے باہر گیا تھا پر اتنے میں ہی دونوں کمسن لڑکوں نے رائفل اندر سے نکال کر کھیلنا شروع کیا اور کھیلتے ہی ایک گولی نکل کر امت کمار کو لگتے ہی موقع پر ہی اس کی ہی موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں آپس میں چچہرہ بھائی تھے۔
اس خبر کو سنتے ہی کشتواڑ پولیس کے ڈپٹی ایس پی دیوندر سنگھ موقعہ واردات پر پہنچے اور تحقیقات شروع کردی ہے۔
اس دوران پورے علاقہ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے تاہم ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر کشتواڑ دیوندر سنگھ سے نمائندہ دیپک شرما نے فون پر رابطہ کیا اور اس بارے میں جانکاری حاصل کی۔