اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں تیندوے کی لاش برآمد - عیشمقام علاقہ کے جنگلات میں ایک تیندوے کو مردہ پایا گیا

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عیشمقام جنگلات میں تیندوے کی لاش برآمد کی گئی۔ ہلاکت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

اننت ناگ میں تندوے کی لاش برآمد
اننت ناگ میں تندوے کی لاش برآمد

By

Published : May 22, 2020, 7:54 PM IST

اننت ناگ کے عیشمقام علاقہ کے جنگلات میں ایک تیندوے کو مردہ پایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عیشمقام علاقہ کے جنگلات سوشل فارسٹری کے کمپارٹمنٹ اٹھارہ ایل میں آج دوپہر ایک تیندوے کو مردہ حالت میں پایا گیا۔محکمہ سوشل فارسٹری کو مردہ تیندوے کے بارے میں اطلاع دی گئی جس کے فوراً بعد متعلقہ محکمہ کی ایک ٹیم اُس مقام پر پہنچ گئی جہاں تیندوے کی لاش کو برآمد کیا گیا۔

اننت ناگ میں تندوے کی لاش برآمد

محکمہ سوشل فارسٹری نے مردہ تیندوے کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ تاہم ابھی تک تیندوے کےکی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details