اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی حلقہ لارنو بلاک کے لیے ووٹوں کی گنتی مکمل

ووٹوں کی گنتی کا عمل آج صبح 11 بجے سے کھنہ بل میں قائم ڈاک بنگلہ میں شروع ہوا ہے۔ گنتی کے پورے عمل کی نگرانی کے لئے نوڈل افسر مقرر کیا گیا ہے۔

ڈی ڈی سی حلقہ لارنو بلاک کے لئے ووٹوں کی گنتی جاری
ڈی ڈی سی حلقہ لارنو بلاک کے لئے ووٹوں کی گنتی جاری

By

Published : Feb 5, 2021, 1:09 PM IST

Updated : Feb 5, 2021, 6:18 PM IST

جموں و کشمیر میں جہاں پہلی بار ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات منعقد کرائے گئے۔ وہیں اننت ناگ کے ضلع انتظامیہ نے لارنو بلاک کی ڈی ڈی سی سیٹ کے لئے پانچ فروری کو ووٹوں کی گنتی دوبارہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ووٹوں کی گنتی کا عمل آج صبح 11 بجے سے کھنہ بل میں قائم ڈاک بنگلہ میں شروع ہوا ہے۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے تاہم نتائج آنا ابھی باقی ہے۔ گنتی کے پورے عمل کی نگرانی کے لئے نوڈل افسر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لارنو بلاک کی ڈی ڈی سی نشست کے لئے 28 نومبر 2020 کو ووٹنگ ہوئی تھی، جس میں گپکار اتحاد کی امیدوار خالدہ بی بی نے سات ووٹوں سے جیت درج کی تھی۔

وہیں ان کی حریف آزاد امیدوار ساجدہ بیگم نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے درخواست کی تھی کہ لارنو کی نشست کے لئے دوبارہ گنتی کی جائے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اپنا فیصلہ لیتے ہوئے لارنو کی نشست کے لیے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا۔

Last Updated : Feb 5, 2021, 6:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details