اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی اے جی ڈی امیدواروں کی فہرست آج جاری کر سکتا ہے - kashmir latest

رواں مہینے کے آخر میں ہونے والے ضلع ترقیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرنے کے چند روز بعد پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن جمعرات کو انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر سکتا ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات
ڈی ڈی سی انتخابات

By

Published : Nov 12, 2020, 10:54 AM IST

نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے نامزدگی بھرنے کا آج آخری دن ہے۔ پی اے جی ڈی کے تحت آنے والی تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کے ناموں کی فہرست تیار کر لی ہے۔ الائنس کے سینئر لیڈرز کے مشورے کے بعد صدر فاروق عبداللہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ " پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان آج فاروق صاحب کریں گے۔ ہم یہ انتخابات اقتدار کے لیے نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کے لیے لڑ رہے ہیں۔"

پی اے جی ڈی کا قیام دفعہ 370 اور 35 اے کی دوبارہ بحالی کے لیے کیا گیا ہے اور نیشنل کانفرنس، پیپلز کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور دیگر جماعتیں اس کا حصہ ہیں۔

قابل ذکر ہے کی فاروق عبداللہ نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ پی اے جی ڈی کی تمام جماعتیں اپنے اپنے انتخابی نشان پر ہی انتخابات لڑیں گے تاہم ایک ساتھ لڑیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details