وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں کی طرح جنوبی کشمیر میں بھی ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں سرگرمیاں کافی بڑھ گئی ہیں اور مختلف پارٹیوں کے امیدوار اپنی قسمت آزمائی کرنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کر رہے ہیں۔
اونتی پورہ: پانچ امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کئے اس سلسلے میں گزشتہ روز اونتی پورہ میں پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ان امیدواروں میں گپکار الائنس کے سید باری اندرابی شامل ہیں۔
قابل ذکر ہیں سید باری نے نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ' پانچ اگست کے بعد جو تبدیلیاں ہر روز لائی جارہی ہیں وہ کشمیری عوام کو قطعی طور پر قابل قبول نہیں ہیں اور وہ اپنے جایز حقوق کی بحالی کے لیے ہی گپکار الاینس کو معرض وجود میں لایا گیا ہے۔
سید باری نے مزید کہا کہ' وہ جمہوری طریقے سے ان معاملات کی بحالی کے لئے میدان میں اترے ہیں اور وہ اس بارے میں کوشش کرتے رہیں گے۔
گپکار الائنس کو گینگ قرار دینے پر مرکزی رہنماؤں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سید باری نے کہا کہ' ہند نواز سیاسی رہنماؤں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہے۔