اردو

urdu

ETV Bharat / state

گنتی عملہ کے لیے خصوصی تربیتی اجلاس منعقد - kahsmir latest news

ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے جمعرات کو ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے لیے گنتی عملہ کے لئے خصوصی تربیتی اجلاس کا انعقاد کیا۔

گنتی عملہ کے لیے خصوصی تربیتی اجلاس منعقد
گنتی عملہ کے لیے خصوصی تربیتی اجلاس منعقد

By

Published : Dec 17, 2020, 8:14 PM IST

اس موقع پر ضلع سطح کے ماسٹر ٹرینرز ضلع پنچایت الیکشن آفیسر ڈاکٹر اویس احمد کی مجموعی نگرانی میں دو سیشنوں میں گنتی عملہ جنرل لائن اساتذہ ، پٹواریوں ، زراعت کے معاونین ، سینئر اسسٹنٹس وغیرہ کو تربیت دی گئی۔

گنتی عملہ کے لیے خصوصی تربیتی اجلاس منعقد

تربیتی سیشن میں 138 سے زیادہ گنتی کے معاونین ، 77 گنتی کے نگران ، 14 آر اوز اور 14 اے آر اوز شریک ہوئے۔

تربیت دہندگان نے گنتی کے عمل کے مختلف امور سے سامعین کو آگاہ کیا اور ان پر زور دیا کہ ووٹوں کی آسانی اور شفاف گنتی کو یقینی بنانے کے لیے اس طریقہ کار پر سختی سے عمل کریں۔

گنتی عملہ کے لیے خصوصی تربیتی اجلاس منعقد

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی ای او نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ یقینی بنائیں کہ انتخابات کی گنتی باآسانی انجام دی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مناسب ہیٹنگ ، روشنی اور دیگر ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس عمل سے وابستہ عملے کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ جاوید اقبال ، ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر جی ایم شیخ اور نوڈل آفیسر ٹریننگ رفیق احمد پارے بھی موجود تھے

ABOUT THE AUTHOR

...view details