اردو

urdu

ETV Bharat / state

DDC Member Harbaksh Singh ڈی ڈی سی ترال کے رکن ہر بخش سنگھ کا دورہ ترال - جموں و کشمیر کے ترال کے ڈی ڈی سی

ترال کے ڈی ڈی سی کے رکن اور پی ڈی پی کے رہنما ہربخش سنگھ نے ترال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے لوگوں سے ان کے مسائل جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ڈی ڈی سی ترال کے رکن ہر بخش سنگھ کا دورہ ترال
ڈی ڈی سی ترال کے رکن ہر بخش سنگھ کا دورہ ترال

By

Published : Jun 14, 2023, 6:19 PM IST

ڈی ڈی سی ترال کے رکن ہر بخش سنگھ کا دورہ ترال

ترال:مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے ترال کے ڈی ڈی سی کے رکن اور پی ڈی پی کے رہنما ہربخش سنگھ نے ترال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے لوگوں سے ان کے مسائل جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے انھیں یقین دہانی کی کہ ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر جلد سے جلد حل کئے جائیں گے۔کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا۔اس دوران موصوف نے زاجہ کھوڈ، کہلیل، اوری گنڈ،چھترگام، امیر اباد، ڈاڈسرہ اور ہردومیر میں رہنے والے مقامی باشندوں سے ملاقات کی۔گزشتہ چند برسوں کے دوران فوت ہوئے کئی افراد کے رشتہ داروں ملاقات کرکے تعزیت پیش کی۔

اس دوران موصوف نے لعل پورہ کہلیل میں موجود این ٹی پی ایچ سی کے لیے مختص ایمبولینس گاڑیوں کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی نوٹس، میں مسلہ لانے کا ارادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Yoga Awareness Programme اونتی پورہ۔ میں یوگا بیداری پروگرام کا انعقاد

میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر ترال نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے کہلیل ترال میں موجود ہسپتال کے لیے مختص دو ایمبولینس گاڑیاں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ترال میں رکھی گئی ہیں۔ اس کی وجہ سے سرکاری سہولیات عوام کو نہیں مل پا رہی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے بار بار یقین دہانیوں کے باوجود مقامی باشندے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details