اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی لورن نے ڈنہ میں کھیل کے میدان کا افتتاح کیا - ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی

Playground Inauguration At Loran in Jammu: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن کے علاقہ ڈنہ میں ضلع ترقیاتی کونسل لورن چوہدری ریاض بشیر ناز نے کھیل کے میدان کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے ساتھ ہی اس میدان کا تعمیراتی کام شروع ہوگیا ہے۔

ڈی ڈی سی لورن نے  ڈنہ میں کھیل کے میدان کا افتتاح کیا
ڈی ڈی سی لورن نے ڈنہ میں کھیل کے میدان کا افتتاح کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 12:14 PM IST

ڈی ڈی سی لورن نے ڈنہ میں کھیل کے میدان کا افتتاح کیا

منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن کے نوجوانوں کی دیرینہ مانگ تھی کہ علاقہ میں یوتھ کے کھیل کود کے لیے ایک کھیل کا میدان بنایا جائے۔ اس کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے بلاک لورن کے علاقہ ڈنہ میں ضلع ترقیاتی کونسل لورن چوہدری ریاض بشیر ناز نے یوتھ کے لیے کھیل کے میدان کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس دوران بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر لورن و محکمہ دیہی ترقی کے دیگر عملہ کے ساتھ ساتھ عوامی نمائیندگان، علاقہ کے معززین اور نوجوان بڑی تعداد میں شریک رہے۔ اسی سلسلہ میں ایک پروگرام منعقد ہوا۔ منعقدہ پروگرام کے دوران لورن کے عوام نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل لورن کے اس اقدام کی سراہنا کی اور ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کونسل لورن ریاض بشیر ناز نے کہا کہ یوتھ کی گذشتہ کئی عرصہ سے مانگ تھی کہ علاقہ میں نوجوانوں کو کھیل کود کے لیے کھیل کا میدان مہیا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ میں اسپورٹس ایکسیلنس کا سالانہ دن کا اہتمام

مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس قبل ہمیں جگہ مہیا نہ ہونے کے سبب کھیل کا میدان اور اسکول کی عمارت نہیں بن پائی تھی۔ تاہم اب محکمہ جنگلات کے تعاون سے جگہ دستیاب ہوچکی ہے، جہاں بہترین کھیل کا میدان اور اسکول کی عمارت بھی تعمیر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈنہ ایک خوبصورت سیاحتی مقام بھی ہے جہاں سیاحوں کے ٹھرنے کے لیے ابھی تک کوئی جگہ نہیں تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details